6 جون سن 1989 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اس جہان سے کوچ کرگئے۔ انتقال کے بعد، آپ کے جسد خاکی کو الوداع کہنے کے لئے تہران کی عیدگاہ میں شیشے کے ایک تابوت میں رکھا گیا اور آپ کے عمامے کو بھی آپ کے سینے پر رکھا گیا تہران کی عیدگاہ مصلی سے لیکر بہشت زہرا تک عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر تھا جو اپنے رہبر و قائد کو آخری سلام کہنے کے لئے پہنچا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آپ کی تدفین کی مقررہ جگہ کے گرد 32 مربع کلومیٹر پر مشتمل خمینی کے عاشقوں کا ایک موجزن سمندر دکھائی دے رہا تھا۔ بانی انقلاب کو الوداع کہنے ایران کی آبادی کا چھٹا حصہ یعنی 1 کروڑ شہری دارالحکومت پہنچ کر آہ و زاری اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ ارنا نے امام خمینی (رح) کی 35ویں برسی کے موقع پر پہلی بار اس تاریخی دن کی کچھ ایسی تصویریں شایع کی ہیں جو اس سے قبل کسی بھی پلیٹ فارم پر جاری نہیں ہوئی تھیں۔

2 جون، 2024، 11:09 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .